موسمیاتی تبدیلیاں مائیگرین کا سبب بن سکتی ہیں:تحقیق
واشنگٹن (نیٹ نیوز)ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا انسانی جسم پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے ۔۔
، جوخاص طور پر دردِ شقیقہ ( مائیگرین) یا دیگر اقسام کے سر درد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ موسم میں آنے والی تبدیلیاں نہ صرف اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہیں بلکہ ہارمونز کے توازن اور خون کی شریانوں پر بھی اثر ڈالتی ہیں، جو مائیگرین کو متحرک کرنے کا سبب بن سکتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق، جب موسم میں اچانک تبدیلی آتی ہے ، جیسے بارش یا طوفانی موسم سے قبل ہوائی دباؤ میں اتار چڑھا تو دماغ کے اردگرد کی شریانیں یا تو پھیلنے لگتی ہیں یا سکڑنے ، جس سے شدید سر درد یا مائیگرین شروع ہو سکتا ہے ۔ماہرین نے مزید بتایا کہ شدید گرمی یا سردی میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے ، جبکہ گرم موسم میں ڈی ہائیڈریشن مائیگرین کو مزید بگاڑ سکتا ہے ۔