تنخواہ بڑھانی ہے تو بھاگنا ہوگا،چینی کمپنی کی انوکھی شرط
بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی کمپنی نے اپنے ملازمین کو سالانہ بونس دینے کے لیے عجیب و غریب شرط رکھ دی۔سوشل میڈیاکے مطابق کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ۔۔۔
تنخواہ بڑھانی ہے تو بھاگنا ہوگا اور جو جتنا دوڑے گا اسے اتنا بونس ملے گا۔چینی کمپنی نے ہر ملازم کا سالانہ بونس ان کی جسمانی فٹنس سے مشروط کردیا ہے ۔کمپنی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ان کے ملازمین جسمانی طور پر صحت مند رہیں۔ سوشل میڈیاکے مطابق چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ وہ ملازمین جو ہر مہینے 62 میل دوڑیں گے انہیں ان کی تنخواہ کا 130 فیصد بونس ملے گا اور وہ ملازمین جو ہر ماہ 31 میل دوڑیں گے ان کو ان کی ایک تنخواہ بونس کے برابر ملے گی۔یہ خبر سن کر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ صبح اٹھ کر دوڑنے کے لیے پارک وغیرہ یا سمندر کنارے جاتے اور آفس ٹائم پر اور صحت مند زندگی گرزار رہے ہیں۔