رہائی پانیوالے قیدی کے بیگ میں چھپ کر ساتھی فرار

 رہائی پانیوالے قیدی کے بیگ میں چھپ کر ساتھی فرار

پیرس(نیٹ نیوز)حال ہی میں فرانس میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک قیدی رہائی پانے والے قیدی کے سامان میں چھپ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 واقعہ فرانس کے LyonCorbas جیل میں پیش آیا۔ 20 سالہ قیدی کو متعدد الزامات کے تحت پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔قیدی اپنے ساتھی قیدی کی رہائی کے وقت اس کے بڑے کپڑے کے بیگ میں چھپ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔ اس نے ٹرالی استعمال کی جو بیگ کو باہر لے جانے کے لیے ہوتی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ قیدی کے فرار ہوجانے سے جیل انتظامیہ 24 گھنٹے تک لاعلم رہی۔ فرانس کے جیل انتظامیہ کے ڈائریکٹر سبیسشیئن کوویل نے انتظامی غفلت تسلیم کی جبکہ وزیرِ انصاف نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دئیے دیا ہے ۔فرار ہونے والے قیدی کو اگلے دن ہی SathonayCamp کے زیرِ زمین کمرے سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں