چاند کی مٹی سے پانی اور ایندھن نکالنے کی ٹیکنالوجی
بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی سائنس دانوں نے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو چاند کی مٹی سے پانی، آکسیجن اور ایندھن پیدا کر سکتی ہے ۔
چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے لو وینگ اور ان کے ساتھیوں کو معلوم ہوا ہے کہ ایک سادہ شمسی توانائی سے چلنے والا ری ایکٹر سے چاند کی مٹی پر سورج کی روشنی اور خلانوردوں کی خارج کردہ کاربن ڈائی آکسائیڈ منکشف کر کے کارآمد وسائل کی پیداوار کی جا سکتی ہے ۔اپنے تجربات کے لیے محققین نے چاند کی مٹی کے ان نمونوں کا استعمال کیا جو چین کے چینگ ای 5 مشن کے ذریعے زمین پر لائے گھے تھے ۔ری ایکٹر میں سورج کی روشنی اور تپش پہلے مٹی سے پانی نکالتی ہے جس کے بعد مٹی پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے درمیان ہونے والے ری ایکشن میں بطور کیٹالسٹ عمل کرتی ہے تاکہ کاربن مونو آکسائیڈ، آکسیجن اور ہائیڈروجن بن سکے ۔