ایسی اشیا جو ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)درحقیقت ایسی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جن کی سطح پر ٹوائلٹ سے زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔
ایک تخمینے کے مطابق باتھ روم کے نلکے پر کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں 21 گنا زیادہ جراثیم موجود ہو سکتے ہیں ۔کچن میں موجود برتن دھونے میں مددگار اسفنج کے ہر سکوائر سینٹی میٹر حصے پر 45 ارب جراثیم موجود ہوتے ہیں، پھلوں، سبزیاں یا دیگر چیزوں کو کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والے لکڑی کے بورڈ پر جراثیموں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ ٹوتھ برش پر ایک کروڑ کے قریب بیکٹیریا ہوسکتے ہیں جبکہ ٹوتھ برش ہولڈر میں جراثیموں کی تعداد کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوتی ہے ۔ گلاسز میں بھی بیکٹیریا کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ مسالوں کے ڈبوں میں جراثیموں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ سمارٹ فون ،لائٹ سوئچ ،ریموٹ کنٹرول میں بھی بہت زیادہ بیکٹیریا موجود ہوسکتے ہیں۔