مردہ دل کو زندہ کرکے 3ماہ کے بچے کی جان بچالی گئی
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی کے ماہرینِ قلب نے طب کی دنیا میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک ایسے دل کو دوبارہ زندہ کر کے 3 ماہ کے شیر خوار بچے میں ٹرانسپلانٹ کر دیا۔۔۔
جسے طبی طور پر مردہ قرار دیا جا چکا تھا۔یہ ناقابلِ یقین کامیابی کم عمر مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن بن کر سامنے آئی ہے ، جو اکثر موزوں ڈونر نہ ملنے کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہتے ہیں۔یہ کامیابی ایک خاص طریقۂ کار کے تحت ممکن ہوئی جسے آن ٹیبل ری اینیمیشن کہا جاتا ہے ، اس طریقہ میں ایک مخصوص مشین کے ذریعے دل کے اندر دوبارہ خون کی روانی بحال کی جاتی ہے تاکہ دل کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے ۔ماہرین نے بتایا کہ اس مشین نے مردہ قرار دئیے گئے دل کو دوبارہ دھڑکنے کے قابل بنایا اور مکمل بحالی کے بعد اسے بچے کے جسم میں کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا۔