خواتین کا روزانہ میک اپ دمہ کی وجہ بن سکتا:تحقیق

خواتین کا روزانہ میک اپ دمہ کی وجہ بن سکتا:تحقیق

واشنگٹن(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزمرہ میک اپ کی مصنوعات جیسے لپ سٹک، بلش اور فیک نیلز کا مستقل استعمال خواتین میں جوانی کے بعد دمہ لاحق ہونے کے خطرات میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے ۔

امریکا کے نیشنل ہارٹ، لنگ اینڈ بلڈ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کی 12 سالہ تحقیق میں تقریباً 40 ہزار خواتین کا جائزہ لیا گیا، اس دوران معلوم ہوا کہ جو خواتین مسلسل بیوٹی مصنوعات استعمال کرتی تھیں، ان میں بالغ عمر میں دمہ لاحق ہونے کا خطرہ 19 سے 22 فیصد تک زیادہ پایا گیا۔صرف بلش اور لپ سٹک ہفتے میں 5 یا اس سے زائد مرتبہ استعمال کرنے والی خواتین میں دمہ کا خطرہ 18 فیصد بڑھا جبکہ فیک نیلز، لپ سٹک اور بلش استعمال کرنے والی خواتین میں یہ خطرہ 47 فیصد تک بڑھ گیا۔ماہرین کے مطابق ان بیوٹی مصنوعات میں موجود بعض کیمیکل انسانی جسم میں ہارمونل نظام میں مداخلت کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں