چین:کار کا بونٹ مچھلی گھر میں تبدیل، ویڈیو وائرل

چین:کار کا بونٹ مچھلی گھر میں تبدیل، ویڈیو وائرل

بیجنگ(نیٹ نیوز)وہ کہتے ہیں ناں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، چین میں بھی ایک شخص کی عجیب و غریب حرکت نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔۔

 اس نے اپنی کار کے بونٹ کو فش ایکویریم میں تبدیل کردیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص نے اپنی کار کے اگلے حصے (بونٹ) پر ٹرانسپیرنٹ شیٹ لگا کر اسے پانی سے بھر کر زندہ مچھلیاں ڈال دیں۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص یہ بتا رہا ہے کہ وہ مچھلیاں پکڑنے گیا تھا لیکن مچھلی رکھنے والی بالٹی ساتھ لانا بھول گیا، جس کے بعد اس نے فوری حل کے طور پر کار کے بونٹ کو ہی مچھلیاں رکھنے کے لیے استعمال کیا۔یہ ویڈیو سب سے پہلے ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی، جہاں بعض صارفین نے اس حرکت کو تخلیقی اور دلچسپ قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں