ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کی عمر نسبتاً زیادہ ہوتی ہے
واشنگٹن(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کی اوسط عمر دیگر علاقوں میں رہنے والوں سے زیادہ ہوتی ہے۔
طبی ویب سائٹ پر شائع تحقیق کے مطابق، امریکا میں کیے گئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ سمندر یا اس کے قریبی علاقوں میں رہتے ہیں، ان کی زندگی عام لوگوں کے مقابلے میں ایک سال یا اس سے بھی زیادہ طویل ہو سکتی ہے ۔تحقیق کے دوران امریکا کے 66 ہزار سے زائد علاقوں کا ڈیٹا دیکھا گیا، جن میں رہائش، اوسط عمر اور پانی کے ذرائع کے قریب ہونے کی معلومات شامل تھیں۔ماہرین کے مطابق جو افراد سمندر یا اس سے 30 میل کے اندر رہتے ہیں، وہ اوسطاً 79 سال سے زائد زندہ رہتے ہیں، جب کہ شہروں میں دریا یا جھیل کے قریب رہنے والے افراد کی اوسط عمر تقریباً 78 سال پائی گئی۔