صرف صحت مند کھانے کی ضد نقصان دہ ،ماہرین کا انتباہ
ہنگری(نیٹ نیوز)ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ کلین ایٹنگ یعنی صرف صحت مند یا صاف خوراک کھانے کی شدید ضد ناصرف غذائی قلت بلکہ سنگین ذہنی مسائل اور ایٹنگ ڈس آرڈرز کا باعث بن سکتی ہے ۔
ہنگری کی سیمیلوائس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق 179 فیشن ماڈلز پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آنے کے بعد ماہرین کے مطابق غذا سے متعلق سخت اصولوں پر عمل، غیر صحت مند کھانے کے خوف سے خاندانی یا سماجی تقریبات سے گریز، خوراک کا معمول متاثر ہونے پر شدید ذہنی دباؤ، بال گرنا، ناخن ٹوٹنا، کمزوری اور تھکن آرتھوریکسیا کی علامات ہو سکتی ہیں۔ ڈاکٹر نکولٹ بوگار نے خبردار کیا کہ اگر کوئی شخص صرف مچھلی، سبزیاں، کچی یا کاربوہائیڈریٹ سے پاک غذا لیتا ہے تو وہ غذائی قلت کا شکار ہو سکتا ہے ۔