عمر کا وہ سال جس کے بعد جسم تیزی سے بوڑھا ہوتا ہے

عمر کا وہ سال جس کے بعد جسم تیزی سے بوڑھا ہوتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز) تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمر کا ایک مخصوص سال ایسا بھی ہے جس کے بعد بڑھاپے کی جانب سے سفر کی رفتار زیادہ تیز ہو جاتی ہے ۔

جرنل سیل میں شائع تحقیق کے مطابق 50 سال کی عمر کے بعد بڑھاپے کی جانب سفر اچانک تیز رفتار ہو جاتا ہے ، کیوں کہ 50 سال کی عمر کے بعد جسمانی ٹشوز اور اعضا کی عمر تیزی سے بڑھنے لگتی ہے ۔ نئی تحقیق میں وقت گزرنے کے ساتھ مختلف ٹشوز میں موجود پروٹینز میں آنے والی تبدیلیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔اس مقصد کے لیے دماغی انجری کے سبب 14 سے 68 سال کی عمر کے درمیان انتقال کرجانے والے افراد کے اعضا کے ٹشوز کے نمونوں کا جائزہ لیا گیا ۔ تحقیق کے مطابق سب سے نمایاں تبدیلیاں 45 سے 55 سال کی عمر کے درمیان آتی ہیں، درحقیقت عمر کے اس حصے میں متعدد ٹشوز نمایاں تبدیلیوں سے گزرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں