لکڑی کے ٹکڑوں سے نیو یارک شہر کا ماڈل بنانیوالا ٹرک ڈرائیور
نیویارک(نیٹ نیوز)جو میکِن نامی ایک امریکی ٹرک ڈرائیور نے 21 سالوں میں نیویارک شہر کا ایک حیرت انگیز ماڈل بنایا ہے۔۔
جو خشک لکڑیوں سے تیار کیا گیا ہے ۔ پراجیکٹ کا آغاز 2004 میں ہوا اور ابتدائی ماڈل راکفیلز سینٹر عمارت کے ساتھ مینہیٹن مکمل کرنے میں 12 سال لگے اور بعد میں اسٹیٹن آئیلینڈ، بروکلن، کوئینز لانگ آئیلینڈ، برونکس اور نیوجرسی کے حصے بھی شامل کیے گئے ۔ماڈل شہر کی کل لمبائی تقریباً 50 فٹ اور چوڑائی 30 فٹ ہے جس میں لگ بھگ ایک لاکھ عمارتوں کا منظر پیش کیا گیا ہے ۔جو نے مواد پر تقریباً 20,000 تا 40,000 ڈالرز خرچ کیے ،جو میکن کا ماڈل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے جہاں صارفین نے انہیں "living legend" قرار دیا۔ یوٹیوب کے آفیشل اکاؤنٹ نے بھی انہیں میزیم ایگزیبٹ کی تجویز دی۔