جوہری ہتھیاروں کی غیر فعال سائٹ سے تابکار بھِڑیں برآمد

 جوہری ہتھیاروں کی غیر فعال سائٹ سے تابکار بھِڑیں برآمد

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے ایک شہر میں جوہری ہتھیاروں کی ایک غیر فعال سائٹ سے تابکار بھِڑوں کا چھتہ ملنے سے کھلبلی مچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے شعبہ برائے توانائی کی جانب سے 27 جولائی کو جاری ہونے والی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ چھتے سے خارج ہونے والی تابکار شعاعوں کی شدت وفاق کی جانب سے تعین کردہ حد سے 10 گُنا زیادہ تھی۔یہ چھتہ شہر آئکین کے قریب سیویناہ ریور سائٹ پر تین جولائی کو اس وقت سامنے آیا جب اہلکار معمول کی جانچ پڑتال کر رہے تھے ۔ اس دوران ان کا سامنا لِکوئیڈ نیوکلیئر فضلے کو ذخیرہ کرنے والے ٹینک کے قریب ایک پوسٹ پر لگے اس چھتے سے ہوا۔حکام کے مطابق یہ چھتہ ‘آن سائٹ لیگیسی کنٹیم نیشن’ کی وجہ سے تابکار ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں