روس،600سال سے سویا ہوا آتش فشاں پھٹ گیا
ماسکو(نیٹ نیوز)روس میں 600 سال سے سویا ہوا آتش فشاں اچانک پھٹ گیا۔ روس کے علاقے کامچٹکا میں واقع Krash-e-neni-kov آتش فشاں اچانک پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تاہم آتش فشاں کے۔۔
پھٹنے سے آس پاس کی آبادی کو خطرہ نہیں ہے ۔ماہرین کا خیال ہے کہ پچھلے ہفتے آنے والا ریکارڈ شدت کا زلزلہ اس کی وجہ ہو سکتا ہے کیوں کہ Krash-e-neni-kov آتش فشاں کامچٹکا کے اسی علاقے میں واقع ہے جہاں یہ زلزلہ آیا تھا۔روسی حکام کے مطابق روس نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی واپس لے لی ہے ۔واضح رہے کہ روس کے جزیرہ نما کامچٹکا میں گزشتہ ماہ 29 جولائی کے روز 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔روسی حکام کا بتانا ہے کہ اتنا شدید زلزلہ نہ صرف زمین کو ہلاتا ہے بلکہ زمین کے اندرونی دباؤ کو متحرک کر کے سوئے ہوئے آتش فشاں کو بھی بیدار کرسکتا ہے ۔