کوما میں جانیوالی طالبہ کالج میں داخلہ کا سن کر بیدار

 کوما میں جانیوالی طالبہ کالج میں داخلہ کا سن کر بیدار

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک طالبہ دل کے انفیکشن کی وجہ سے کوما میں چلی گئی تھی مگر وہ اس وقت اچانک جاگ گئی جب اس کے سامنے کالج میں داخلے کے خط کو لہرایا گیا۔

جی ہاں واقعی یہ عجیب واقعہ وسطی چین کے صوبے ہینان میں سامنے آیا۔11 جولائی کو 18 سالہ جیانگ چیننان بخار اور سینے میں کھچاؤ کی شکایت کے ساتھ ہسپتال پہنچی۔ ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ جیانگ کو دل کے ورم کا سامنا ہے ۔ ڈاکٹروں کی تشخیص کے بعد جیانگ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کوما میں چلی گئی،کوما کے 8 ویں دن جیانگ کے والد کو کالج کا خط موصول ہوا وہ اس خط کو ہسپتال لے گئے اور بیٹی کو کہا کہ \\\'ہم سب بہت خوش ہیں، تمہیں یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے \\\'۔جیانگ کے والد کے مطابق انہوں نے اس موقع پر طالبہ کی آنکھوں کو حرکت کرتے دیکھا۔اگلے دن جیانگ کرشماتی طور پر جاگ گئی اور اپنے والدین سے ویڈیو کال پر بات کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں