11 کروڑ سال پرانے ڈائناسور کے نشانات برآمد
ٹیکساس(نیٹ نیوز)ٹیکساس میں سیلاب کے بعد 11 کروڑ سال پرانے ڈائناسور کے قدموں کے نشانات برآمد کرلیے گئے ۔۔
ٹیکساس ہل کنٹری میں جولائی میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد ایک رضاکار جو مقامی افراد کے ساتھ ملبہ ہٹانے میں مصروف تھا، اس نے سینڈی کریک کے علاقے میں تین پنجوں والے ڈائناسور کے 15 بڑے قدموں کے نشانات دیکھے جو آپس میں جُڑے ہوئے تھے ۔یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن کے جیکسن سکول میوزیم آف ارتھ ہسٹری کے ماہر حیاتیات میتھیو براؤن کا کہنا ہے کہ یہ نشانات گوشت خور ڈائناسور جیسے جانور نے چھوڑے تھے ، جو تقریباً 35 فٹ لمبا، دو ٹانگوں پر چلنے والا درندہ تھا۔یہ قدموں کے نشانات تقریباً 11 کروڑ سال پرانے ہیں اور ہر نشان 18 سے 20 انچ لمبا ہے ، یہ نشانات گلین روز فارمیشن نامی چونا پتھر کی تہہ میں محفوظ ہیں۔