پینٹ کی پچھلی جیب میں والٹ رکھنا صحت کیلئے نقصان دہ

پینٹ کی پچھلی جیب میں والٹ رکھنا صحت کیلئے نقصان دہ

لاہور(نیٹ نیوز)کیا آپ کو بھی والٹ اپنی پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھنے کی عادت ہے ؟اگر ایسا ہے تو یہ عادت آپ کی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق پینٹ کی پچھلی جیب میں والٹ رکھنے کی عادت کمر ، ریڑھ کی ہڈی، ٹانگوں کے درمیانی حصے اور کولہوں میں درد کی وجہ بن سکتا ہے ، یہ عادت اس وقت اور زیادہ خطرناک ہوجاتی ہے جب کوئی شخص دفتر میں گھنٹوں (8 سے 10 گھنٹے )بیٹھ کر کام کرنے یا گاڑی میں گھنٹوں کا سفر کرنے کا عادی ہو۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں میڈیکل جرنل اور ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے نیورولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر کمار نے بتایا کہ والٹ خواہ موٹا ہو یا پتلا، پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھنے کی وجہ سے بیٹھنے کی سطح کو ناہموار بنادیتی ہے یہ عادت بار بار نسوں، پٹھوں اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ ڈالتی ہے جو آہستہ آہستہ کمر، کولہے اور ٹانگوں میں شدید درد کا سبب بن سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں