ہیٹ ویو تیزی سے عمر بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)موسمیاتی تغیر کی وجہ سے بڑھتی ہیٹ ویوز میں رہنا، بالخصوص مزدوروں میں، تیزی سے عمر بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔اس حوالے سے کی جانے والی گزشتہ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ہیٹ ویوز بوڑھے افراد کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔۔۔
لیکن اس تحقیق کی توجہ کا مرکز بنیادی طور پر قلیل مدت تک مسلسل تپش میں رہنے پر تھی۔جرنل نیچر کلائمیٹ چینج میں شائع تحقیق میں ہیٹ ویو کے عمر بڑھنے اور صحت ممکنہ طویل مدتی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ محققین نے تائیوان سے تعلق رکھنے والے 24 ہزار 922 بالغ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا ۔محققین نے ریپڈ ایجنگ کو بائیولوجیکل عمر اور حقیقی عمر کے درمیان فرق کے طور پر بیان کیا اور اس کے ہیٹ ویو کے ساتھ تعلق کا معائنہ کیا۔بائیولوجیکل عمر انسانی جسم کی اعضاء کی سطح پر فعالیت پر مبنی ہوتی ہے جبکہ حقیقی عمر تاریخِ پیدائش سے شروع ہوتی ہے ۔