کوٹ کے پچھلے حصے کو کاٹا کیوں جاتا ہے ،وجہ جانئے

کوٹ کے پچھلے حصے کو کاٹا کیوں جاتا ہے ،وجہ جانئے

لاہور(نیٹ نیوز)سوٹ جیکٹ جسے عام طور پر کوٹ کہا جاتا ہے اور اسے تقریباََ دنیا کے تمام ممالک میں ہی پہنا جاتا ہے ۔اس کوٹ کا ایک خاص ڈیزائن ہے جسے دنیا بھر میں فالو کیا جاتا ہے اور اس کے ڈیزائن میں ایک عجیب سا فیچر ‘سوٹ وینٹ’ بھی شامل ہے ۔دراصل کوٹ کے پچھلے حصے پر ایک یا دو جگہ کٹس لگائے جاتے ہیں۔

جنہیں سوٹ وینٹ کہا جاتا ہے ،کوٹ کو پیچھے سے کاٹنے کا رجحان اس عہد میں شروع ہوا تھا جب لوگ گھڑ سواری کے عادی تھے ۔اس زمانے میں لوگوں کو اس طرح کا کوٹ پہن کر نقل و حرکت کرنے میں آسانی ہوتی تھی اور گھوڑے پر بیٹھنے کے بعد یہ خطرہ بھی نہیں ہوتا تھا کہ کوٹ پھٹ جائے گا۔آج کے دور میں اس فیچر کو برقرار رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ اس سے چلنے پھرنے یا بیٹھنے کے دوران کوٹ تنگ ہونے کا احساس نہیں ہوتا اور پینٹ کی جیبوں تک رسائی بھی آسان ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...