چمپینزی بھی انسانوں کیطرح سوچتے ہیں، دلچسپ انکشاف

چمپینزی بھی انسانوں کیطرح سوچتے ہیں، دلچسپ انکشاف

لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چمپینزیوں کو جب کبھی کسی معاملے میں انتخاب کرنا پڑتا ہے تو وہ شواہد کے معیار کو پرکھ کر انسانوں کی طرح معقول اور تنقیدی انداز میں فیصلہ کرتے ہیں۔۔۔

جرنل سائنس میں شائع تحقیق میں محققین کی ٹیم نے چمپینزیوں کو دو ڈبے دئیے جن میں سے ایک میں کھانا تھا۔ بعد ازاں چمپینزیوں کو کسی ایک ڈبے میں ان کے لیے انعام ہونے سے متعلق اشارہ دیا گیا۔ کھانا کہاں رکھا ہے اس متعلق چمپینزیوں کی ابتدائی فیصلہ سازی کے بعد محققین نے انہیں ایک نیا اشارہ دیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ جب چمپینزیوں کو پہلا اشارہ مضبوط معلوم ہوا تو ان کا انتخاب کچھ اور تھا لیکن جب انہیں اس سے زیادہ مضبوط اشارہ دیا گیا تو انہوں نے ڈبے بدل لیے ۔ جب ان پر یہ افشا کیا گیا کہ اشاروں میں سے ایک غلط تھا (جیسے کہ ڈبے میں کھانے کی صرف تصویر ہونا) تو چمپینزیوں کو سمجھ آگیا کہ ابتدائی شواہد درست نہیں تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں