گھر وں میں لال بیگ کی بھرمار مختلف امراض کا سبب

گھر وں میں لال بیگ کی بھرمار مختلف امراض کا سبب

نارتھ کیرولائنا (نیٹ نیوز)گھر کے اندر لال بیگ کی بھرمار آپ کو مختلف امراض کا شکار بھی بنا سکتی ہے ۔

 یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ نارتھ کیرولائنا سٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ گھر کے اندر لال بیگوں کی کثرت اور الرجیز کا شکار بنانے والے الرجین اور بیکٹیریل مواد endotoxins کے درمیان تعلق موجود ہے چونکہ لال بیگ متعدد اقسام کے مواد کو کھاتے ہیں تو ان کے معدے میں موجود جرثومے بھی متعدد اقسام کے ہوتے ہیں۔یہ کیڑے جب اپنا فضلہ خارج کرتے ہیں تو endotoxins کو بھی گھر کی چار دیواری کا حصہ بنا دیتے ہیں اور کیڑے جتنے زیادہ ہوں گے ، گھر کے اندر کی فضا اتنی زیادہ آلودہ ہوگی۔ کیڑوں سے خارج ہونے والے بیکٹیریل ذرات سے بتدریج لوگوں میں دمہ اور الرجیز سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں