4ہزار میل دور بیٹھے ڈاکٹر کی مریض کی کامیاب سرجری

4ہزار میل دور بیٹھے ڈاکٹر کی مریض کی کامیاب سرجری

سکاٹ لینڈ(نیٹ نیوز)سکاٹ لینڈ اور امریکہ کے سرجنز نے دنیا کی پہلی ریموٹ سٹروک سرجری کامیابی سے مکمل کر لی ہے ، جس میں 4000 میل دور بیٹھے ڈاکٹر نے مریض کا روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے آپریشن کیا۔۔۔

 یونیورسٹی آف ڈنڈی کی پروفیسر آئیرس گرنوالڈ نے ریموٹ تھرومبیکٹومی (خون کے لوتھڑے کو ہٹانے ) کا عمل کیا جو سٹروک کے بعد کی ایک پیچیدہ سرجری ہے ۔پروفیسر گرنوالڈ نے یہ آپریشن نائن ویلز ہسپتال ڈنڈی سے کیا، جبکہ انسانی جسم یونیورسٹی کے دوسرے حصے میں رکھا گیا تھا۔کچھ گھنٹوں بعد فلوریڈا میں مقیم نیوروسرجن ریکارڈو ہیئیل نے جیکسن ویل سے دنیا کی پہلی ٹرانس ایٹلانٹک روبوٹک سرجری کی۔ اس ٹیم نے اس کامیابی کو گیم چینجر قرار دیا اور کہا کہ اگر اسے کلینیکل استعمال کیلئے منظور کیا جاتا ہے تو یہ سٹروک کی دیکھ بھال کے نظام میں انقلاب لا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں