چھلکے والی مونگ پھلی کھانا دماغی افعال،یادداشت کیلئے بہتر

چھلکے والی مونگ پھلی کھانا دماغی افعال،یادداشت کیلئے بہتر

ایمسٹر ڈیم(نیٹ نیوز)چھلکوں کے ساتھ مونگ پھلی کھانے سے دماغی افعال اور یادداشت میں نمایاں بہتری آتی ہے ۔یہ بات نیدر لینڈز میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔Maastricht یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں 60 سے 75 سال کی

عمر کے 31 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ان افراد کو 16 ہفتوں تک روزانہ 60 گرام مونگ پھلی کا استعمال کرایا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ان افراد کے دماغ میں خون کے بہاؤ میں 3.6 فیصد اور یادداشت میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔دماغی افعال میں بہتری کے ساتھ ساتھ ان افراد کے بلڈ پریشر کی سطح میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔تحقیق کے مطابق مونگ پھلی کھانے سے دماغ کے مختلف حصوں تک خون کا بہاؤ بڑھتا ہے اور یہ حصے دماغی افعال اور یادداشت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔ طویل عرصے تک چھلکوں کے ساتھ مونگ پھلی کا استعمال دماغی صحت کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں