بیٹی کیلئے گھر جیسا کھانا ، والد کا یونیورسٹی کے باہر سٹال لگا لیا
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں جب ایک بیٹی نے شکایت کی کہ اسے یونیورسٹی کے کھانے میں گھر کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا تو باپ نے اپنی ملازمت چھوڑ کر لگ بھگ 900 کلومیٹر کا سفر کیا اور بیٹی کیلئے پوری زندگی کو تبدیل کر دیا۔۔۔
لی بینگڈی صوبہ Jilin کے علاقے Siping میں واقع Jilin نارمل یونیورسٹی میں دوسرے سال کی طالبہ ہے ۔ باپ نے Tianjin میں اپنی ملازمت چھوڑ کر جنوبی چین میں جاکر فرائیڈ رائس اور نوڈلز کو پکانا سیکھا۔بعد ازاں اس شخص نے اپنی بیٹی کی یونیورسٹی کے داخلی دروازے کے قریب ایک فوڈ سٹال کرائے پر لیا۔اکتوبر 2025 کے وسط میں اس شخص نے اپنے نئے فوڈ بزنس کا آغاز کیا۔ والد کی کہانی کو لی بینگڈی نے یونیورسٹی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا۔ طالبہ نے بتایا کہ میرے والد بہت زیادہ منافع نہیں چاہتے ، وہ بس زندہ رہنے کیلئے کمانا چاہتے ہیں اور وہ یہاں صرف میرا خیال رکھنے آئے ہیں۔