بھارت کا ایسا گاؤں جہاں پان گٹکا کھاتے افریقی رہائش پذیر
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے گاؤں جمود میں گزشتہ 25 برسوں سے بھارتیوں کے بجائے افریقی آباد ہیں۔اس گاؤں میں جانے والا ہر شخص یہ محسوس کرتا ہے کہ وہ بھارت کے بجائے افریقا کے کسی گاؤں میں موجود ہے کیوں کہ اس گاؤں کی 80 فیصد آبادی نائیجیریا، گھانا اور کینیا سمیت دیگر افریقی ممالک سے روزگار کی تلاش میں ہندوستان آنے اور پھر یہی بس جانے والے افراد کی ہے ۔
جمود گاؤں کی حدود میں اونچے لمبے ، سیاہ رنگ ونسل والے یہ افریقی اپنی مادری زبان کے بجائے ہندی میں گفتگو کرتے ہیں، یہی نہیں ان کی صبح ہوٹلوں پر چائے پینے کی عادت، منہ میں گٹکا یا پان رکھنے کی روٹین دیکھتے ہوئے یہ گمان گزرتا ہے کہ یہ افریقا کے بجائے ہندوستان کے شہری ہی ہیں۔جمود میں مقیم افریقی نژاد باسیوں کا ذریعہ معاش چھوٹے کاروبار ہیں۔