بھالوؤں کو آبادی سے دور رکھنے کیلئے بھونکنے والے ڈرونز

 بھالوؤں کو آبادی سے دور رکھنے کیلئے بھونکنے والے ڈرونز

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں بھالو، خاص طور پر پہاڑی یا دیہی علاقوں میں انسانی آبادی کے قریب آ رہے ہیں اور انہیں دور رکھنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔۔۔

 جاپان کے ضلع گِفو میں مقامی حکومت نے بھالو دیکھے جانے کی بڑھتی ہوئی رپورٹس کے باعث ڈرون پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں بھالو کی قدرتی خوراک کم ہو رہی ہے اور آبادی ہلکی ہونے کی وجہ سے بھالو انسانوں کے نزدیک آ رہے ہیں۔ ڈرونز میں سپیکرز لگائے گئے ہیں جن سے شکاری کتوں کی آواز چلائی آتی ہے ۔ یہ آواز بھالوؤں کو خوفزدہ کرتی ہے اور ان کو واپس جنگلوں کی جانب بھگانے میں مدد دیتی ہے ۔ ساتھ ہی کچھ ڈرونز میں آتشبازی یا دھماکہ خیز آلات بھی منسلک کیے گئے ہیں تاکہ بھالو پر مزید ڈراؤنا اثر ہو اور وہ واپس چلے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں