بیمار چونٹیاں خود فنا ہوکر دوسروں کوبچاتی ہیں:تحقیق
لندن(نیٹ نیوز)ایک حیرت انگیز تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ نوجوان چونٹیاں جب بیمار ہوتی ہیں تو اپنے جسم سے ایک خاص قسم کی بو خارج کرتی ہیں تاکہ کام کرنے والی چونٹیوں کو یہ پیغام دے سکیں وہ انہیں ہلاک کر دیں۔۔۔
اور کالونی کو انفیکشن سے بچایا جا سکے ۔ نو عمر چونٹیاں جنہیں پپیے کہا جاتا ہے جب شدید بیمار ہوتے ہیں، توان میں ایک مخصوص بو جسے لیسیس نیگلیکتس کہاجاتا ہے پیدا ہوتی ہے جبکہ وہ اس بو کو اس وقت خارج کرتی ہے جب کام کرنے والی چونٹیاں قریب ہوتی ہیں تاکہ وہ اس بو کی موجودگی میں اپنا رد عمل دے سکیں۔اس کے بعد بالغ چونٹیاں کوکون ہٹا کر، پپیے میں سوراخ کرتی ہیں اور اس میں زہر داخل کرتی ہیں، یہ زہر ایک صفائی کے مادے کے طور پر کام کرتا ہے ، جو نہ صرف کالونی کو خطرے میں ڈالنے والے جراثیم کو مار ڈالتا ہے بلکہ پپیے کو بھی، یہ قربانی دوسروں کو بچانے کیلئے دی جاتی ہے ۔