امریکا: 15 برس کی منصوبہ بندی کے بعد روبو کاپ کا مجسمہ نصب

امریکا: 15 برس کی منصوبہ بندی کے بعد روبو کاپ کا مجسمہ نصب

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں 15 برس کی منصوبہ بندی کے بعد سائنس فکشن ہیرو روبو کاپ کا 11 فٹ بلند کانسی کا مجسمہ نصب کردیا گیا۔

ڈھائی ٹن وزنی مجسمہ بدھ کے روز امریکی ریاست مشیگن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فری ایج پروڈکشن سٹوڈیو کے باہر نصب کیا گیا۔سٹوڈیو کے مالک جِم ٹوسکانو نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ زبردست اور انتہائی متاثر کن ہے ۔ اس کو دیکھنے کئی لوگ یہاں آچکے ہیں۔اس مجسمے کی کہانی 2011 میں شروع ہوئی جب تب کے ڈیٹرائیٹ میئر ڈیو بِنگ نے شہر میں روبو کاپ کا مجسمہ لگانے کی تجویز کی ٹویٹ کا جواب دیا تھا۔میئر کا ٹویٹ (جو اب ڈیلیٹ کردی گئی ہے ) کا کہنا تھا کہ مجسمہ نصب کرنے کا منصوبہ نہیں ہے ۔ تاہم ٹویٹس کے تبادلے کے سبب روبو کاپ مداحوں نے فن پارے کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے مہم شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں