معاف کرنا نشے میں تھا ، چور چرائی اشیا واپس کرگیا

 معاف کرنا نشے میں تھا ، چور چرائی اشیا واپس کرگیا

نیو جرسی (نیٹ نیوز)امریکا میں اپنی نوعیت کا ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک چور سٹور سے چوری کی گئی اشیا مالک کو واپس کر گیا اور ساتھ معافی نامہ بھی چھوڑ گیا۔۔۔

امریکی ریاست نیو جرسی میں پرانے گٹار کے اسٹور میں ہونے والی ایک عجیب و غریب چوری حیران کن انجام کو پہنچی۔رپورٹ کے مطابق ایک چور جس نے گزشتہ دنوں 2 منڈولن (چھوٹے گٹار) چوری کیے تھے ، چند دن بعد حیران کن طور پر مالک کو واپس لوٹا گیا۔بتایا گیا کہ چور نے نشے کی حالت میں یہ واردات کی تھی اور بعد میں اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا۔میوزک سٹور کی جانب نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ دنوں چوری ہونے والے دونوں منڈولن واپس کر دیے گئے ہیں، جن کے ساتھ ایک معافی نامہ بھی موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ 'مجھے معاف کرنا، میں نشے میں تھا، میری کرسمس، آپ اچھے آدمی ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں