حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے تین ناموں کی وجہ بتا دی
لاہور(این این آئی)اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے مختلف ناموں سے متعلق مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔۔۔
ایک مداح نے حبا بخاری سے سوال کیا کہ انسٹاگرام پر آپ کے تین نام حبا قادر، حبا بخاری اور حبا آریز ہیں اس کی کیا وجہ ہے اور آپ کو کونسا نام پسند ہے ؟اداکارہ کا کہنا تھا کہ حبا بخاری کاسٹ ہے اور قادر میرے والد کا نام ہے ، آریز کا نام آفیشلی تبدیل نہیں کیا کیونکہ ضروری بھی نہیں ہے لیکن مجھے بخاری کہلوانا پسند ہے ، مجھے دوست بخاری صاحبہ بھی کہتے ہیں۔