چوہوں نے 200 کلو چرس کھا کر ملزم رہا کروا دیا

چوہوں نے 200 کلو چرس کھا کر ملزم رہا کروا دیا

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست جھارکنڈ میں چوہوں نے 200 کلو چرس کھا کر گرفتار ملزم کو رہا کروا دیا۔جھارکنڈ کی ایک عدالت نے منشیات سمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار مرکزی ملزم کو بری کرتے ہوئے پولیس کو ملزم کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے میں ناکام ہونے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔۔۔۔

یہ مقدمہ 2022ء میں اس وقت درج کیا گیا تھا جب جھارکھنڈ کی پولیس نے شاہراہ پر ایک گاڑی کو روک کر اس میں بھاری مقدار میں چھپائی گئی چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔اس مقدمے کی سماعت کے دوران افسران نے عدالت کو بتایا کہ منشیات کو ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ انہیں مبینہ طور پر گودام میں چوہوں نے منشیات کو خراب کر دیا ہے ۔عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی اس وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افسران کا یہ مؤقف منشیات کی ضبطی اور مقدمے پر شق و شبہات پیدا کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں