ماہرہ خان ٹیلی ویژن پر ایک بار پھر واپسی کو لیکر خوفزدہ
لاہور(شوبز ڈیسک)حال ہی میں بڑی سکرین پر اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد ایک بار پھر ٹیلی ویژن پر واپسی کے لیے تیار۔۔۔۔
پاکستان کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میں اس واپسی کو لے کر کچھ خوفزدہ ضرور ہوں۔ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ اس طویل سفر کے نتیجے میں مجھے بے پناہ محبت، عزت اور پذیرائی ملی۔ماہرہ خان نے بتایا کہ اگلے سال مجھے اس انڈسٹری میں 15 سال مکمل ہو جائیں گے اور اب میں دوبارہ ٹی وی پر واپس آ رہی ہوں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹی وی پر واپسی میرے لیے کسی حد تک خوف کا باعث ہے ، میں اس بارے میں تھوڑی سی خوفزدہ ہوں، لیکن شاید یہی چیز اسے دلچسپ بناتی ہے کہ کوئی چیز آپ کو ڈرا رہی ہو۔