روس کا یوکرین کے شہر خارکیف پر حملہ ،19افرادزخمی ،2میزائل رہائشی علاقے پر گرے :زیلنسکی
خارکیف(اے ایف پی)یوکرین کے بڑے شہر خارکیف میں رہائشی عمارتوں پر روسی حملے میں 19 افراد زخمی ہو گئے۔۔۔
یہ حملہ ایک دن بعد ہوا جب روس نے یوکرین پر مقبوضہ جنوب میں ایک ہوٹل اور ایک کیفے پر حملے کا الزام لگایا تھا، جس میں 27 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔خارکیف کے گورنر اولیگ سینیگوبوف نے روس کے حملے کے بعد ٹیلی گرام پر کہا کہ کل 19 افراد زخمی ہوئے ، ان میں ایک چھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے ۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس حملے کو گھناؤنا قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ ابتدائی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ دو میزائل ایک عام رہائشی علاقے پر گرے ہیں ۔ بدقسمتی سے روسی زندگی اور لوگوں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتے ہیں ، وہ دنیا کی تمام کوششوں کے باوجود اور خاص طور پر امریکا کی طرف سے سفارتی عمل میں قتل کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں ۔