مریخ پر پانی سے بننے والے 8غاروں کی دریافت
بیجنگ (نیٹ نیوز)چینی سائنس دانوں کی ایک تازہ سائنسی پیش رفت نے مریخ کے بارے میں ہمارے تصورات کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے پر مجبور کر دیا۔۔۔۔
سرخ سیارے کے شمالی علاقے ہیبرس ویلیز میں آٹھ ایسے غاروں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ وہ کبھی زیرِ زمین پانی کی وجہ سے وجود میں آئے تھے ۔ اگر یہ نتیجہ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ مریخ پر پانی سے بننے والے غاروں کی پہلی معلوم مثال ہوگی۔ارتھ سکائی آرگنائزیشن کے مطابق اب تک مریخ پر جتنے بھی غار دریافت ہوئے تھے ، ان کی تشکیل کو آتش فشانی سرگرمیوں سے جوڑا جاتا رہا ہے ، مگر یہ نئی دریافت اس سوچ سے ہٹ کر ہے ۔ محققین کے مطابق ان غاروں کی ساخت زمین پر پائے جانے والے کارسٹ غاروں سے مشابہ ہے ، جو عام طور پر چونے یا دیگر حل پذیر چٹانوں کے پانی میں گھلنے سے بنتے ہیں۔