سڈنی سکسرز کی ٹیم سے زیادہ بابر اعظم کے فینز ہیں:موئسس
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت کئی کھلاڑی ان دنوں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
گزشتہ روز میچ کے بعد سڈنی سکسرز کے کپتان موئسس ہینرکس سے پریزینٹر نے کہا کہ آج جو 27 ہزار لوگ میچ دیکھنے آئے ان میں سے زیادہ تر صرف بابر کو کھیلتے دیکھنے آئے تھے جبکہ یہ سڈنی سکسرز کا ہوم گیم بھی نہیں تھا، مجھے ایسا لگتا ہے بابر اعظم کے فینز کی تعداد سڈنی سکسرز کے فینز سے بھی زیادہ ہے۔