ایم ٹی وی میوزک چینلز بند، 44 سالہ موسیقی کا دور ختم

ایم ٹی وی میوزک چینلز بند، 44 سالہ موسیقی کا دور ختم

لاہور(شوبز ڈیسک) دنیا بھر میں موسیقی کے شائقین کے لیے ایک عہد اختتام کو پہنچ گیا، ایم ٹی وی نے اپنے 24 گھنٹے میوزک پر مبنی آخری چینلز بند کر دئیے۔۔۔

اس اقدام کے ساتھ ہی 1981 میں شروع ہونیوالا ایم ٹی وی کا خالص میوزک دور باضابطہ طور پر ختم ہوگیا، یہ بندش 31 دسمبر 2025 کو عمل میں آئی، جب ایم ٹی وی کے موجودہ ڈسٹری بیوشن معاہدے کی مدت ختم ہو گئی، اس کے بعد دنیا بھر میں ایم ٹی وی کا کوئی بھی میوزک اونلی چینل آن ایئر نہیں رہا۔ اس فیصلے کے تحت متعدد مقبول چینلز بند کر دیے گئے ، جس میں ایم ٹی وی میوزک، ایم ٹی وی 80s، ایم ٹی وی 90s، ایم ٹی وی 00s، کلب ایم ٹی وی اور ایم ٹی وی لائیو شامل ہیں۔ یہ چینلز برطانیہ، برازیل، آسٹریلیا، یورپ اور دیگر کئی خطوں میں نشر ہو رہے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں