ہفتے میں مجھ پر دوسری بار سنگین حملہ ہوا برطانیہ تحقیقات کرے :شہزاد اکبر

 ہفتے میں مجھ پر دوسری بار سنگین حملہ ہوا برطانیہ تحقیقات کرے :شہزاد اکبر

لندن(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر نے الزام عائد کیا ہے کہ ان پر ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ سنگین حملہ کیا گیا ہے ، انگلینڈ میں ان کی املاک کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا گیا۔۔۔

حکومتِ برطانیہ مکمل تحقیقات کرے ۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ 31 دسمبر کی شام میری رہائشگاہ کو کیمبرج شائر، انگلینڈ میں جان بوجھ کر اور ہدف شدہ مجرمانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا اورملزموں نے جائیداد کو آگ لگانے کی کوشش کی ۔انہوں نے مزید دعوی ٰکیا کہ یہ ایک ہفتے کے اندر میرے گھر، مجھ اور میرے خاندان پر دوسرا سنگین حملہ ہے ۔ مجھے 24 دسمبر کو ہدف شدہ حملے میں جسمانی طور پر مارا گیا، جس سے مجھے شدید چوٹیں آئیں،برطانوی حکام دونوں واقعات کی فعال تحقیقات کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں