ٹوپی پہنی ویڈیو پر جاوید اختر تِلملا اٹھے ، کارروائی کا فیصلہ
ممبئی (آئی این پی) بھارت کے نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے ایک جعلی اے آئی ویڈیو کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔۔۔
، جس میں انہیں ایک ٹوپی پہنے اوردعویٰ کرتے دکھایا گیا ہے کہ وہ آخرکار خدا کی طرف پلٹ آئے ہیں۔جاوید اختر نے اس جعلی ویڈیو کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ وہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یہ سب غلط ہے ۔ میں سنجیدگی سے اس معاملے کو سائبر پولیس کے پاس رپورٹ کرنے پر غور کر رہا ہوں اور بالآخر اس جعلی خبر کے ذمہ دار شخص اور وہ چند افراد جو اسے آگے شیئر کررہے ہیں، عدالت میں لے جانے کا ارادہ رکھتا ہوں کیونکہ اس سے میری ساکھ اور وقار کو نقصان پہنچا ہے ۔