برقی کچرے سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ سے بنا سرکٹ بورڈ تیار

برقی کچرے سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ سے بنا سرکٹ بورڈ تیار

گلاسگو (نیٹ نیوز)انجینئرز نے بائیوڈیگریڈیبل سرکٹ بورڈ کی ایک بالکل نئی قسم ایجاد کی ہے جو الیکٹرانک کچرے میں نمایاں کمی لا سکتی ہے ۔

یونیورسٹی آف گلاسگو کی ایک ٹیم کی جانب سے تیار کردہ یہ ماحول دوست ڈیزائن کاغذ، بائیو پلاسٹک یہاں تک کہ چاکلیٹ سے بھی بنایا جا سکتا ہے ، جو عام مٹی میں محفوظ طریقے سے تلف ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ اہم پیش رفت ایک ایسے نئے طریقہ کار پر مبنی ہے جس کے تحت الیکٹرانک سرکٹس کو روایتی تانبے کے بجائے زنک استعمال کرتے ہوئے بایو ڈیگر یڈیبل سطحوں پر پرنٹ کیا جاتا ہے ، جو سرکٹ بورڈز کی دنیا میں ایک بڑی انقلابی تبدیلی سمجھی جا رہی ہے ۔نئے سرکٹ بورڈز کارکردگی کے لحاظ سے روایتی بورڈز کے برابر ہیں اور انہیں ایل ای ڈی کاؤنٹرز اور درجہ حرارت ناپنے والے سینسرز سمیت مختلف آلات میں کامیابی کے ساتھ آزمایا جا چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں