جاپان کے سیاہ انڈے ، کیا یہ واقعی عمر کو بڑھا دیتے ہیں

جاپان کے سیاہ انڈے ، کیا یہ واقعی عمر کو بڑھا دیتے ہیں

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں ایک ایسی حیران کن وادی ہے کہ جہاں انڈے سیاہ ہوجاتے ہیں اور اپنی ایک تاریخی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان سیاہ انڈوں کے بارے میں ایک روایت صدیوں سے چلی آرہی ہے ، وہ یہ کہ اس کو کھانے والے کی عمر میں سات سال کا اضافہ ہوجاتا ہے ۔

اوواکوڈانی نامی یہ وادی ہاکونے کے علاقے میں واقع ہے ، اسے آتش فشانی وادی بھی کہتے ہیں۔ یہ وادی ٹوکیو سے تقریباً 90 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔‘اوواکوڈانی’ جس کا مطلب ہے ‘عظیم اُبلتی وادی’۔ یہ انڈے بظاہر عام مرغی کے انڈوں جیسے ہی ہوتے ہیں جنہیں جاپانی زبان میں ‘کورو تاماگو’کہتے ہیں، لیکن اوواکوڈانی میں سلفر سے بھرے گرم چشموں میں تقریباً ایک گھنٹہ اُبلنے کے بعد ان کی خول سیاہ ہو جاتے ہیں لیکن ان کے اندرونی حصے میں کوئی تبدیلی نہیں آتی اور یہ عام اُبلے ہوئے انڈے جیسے ہی ذائقے کے ہوتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں