ویلنٹائن نہیں، گیلنٹائن ڈے ، آج کی خواتین کی نئی پسند
نیو یارک(نیٹ نیوز)ویلنٹائن ڈے کو محبت کا دن سمجھا جاتا رہا ہے مگر حالیہ برسوں میں خواتین نے اس روایت کو نیا رخ دے دیا ہے۔۔۔
اب صرف ویلنٹائن نہیں بلکہ ‘گیلنٹائن ڈے ’ بھی بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے ۔‘گیلنٹائن ڈے ’ دراصل محبت کی نئی تعریف پیش کرتا ہے ۔ یہ دن بتاتا ہے کہ محبت صرف رومانوی نہیں ہوتی، بلکہ دوستی، خلوص، ہنسی اور ساتھ بھی محبت کی ہی شکلیں ہیں۔اس دن کا مقصد رومانوی تعلقات کے دباؤ سے آزاد ہو کر دوستی، قربت اور ساتھ گزارا ہوا وقت منانا ہے ۔شادی شدہ، سنگل یا حال ہی میں بریک اپ سے گزرنے والی خواتین سب اسے اپنی مرضی اور انداز میں منا سکتی ہیں۔ پارٹیاں، کلاسز، کافی ڈیٹ یا بس ہنسی مذاق اور گپ شپ، یہ سب ‘گیلنٹائن ڈے ’ کے حصے ہیں۔ گیلنٹائن ڈے کا تصور ابتدا میں ایک امریکی ٹی وی شو کے ذریعے مقبول ہوا، مگر اب یہ عالمی رجحان بن چکا ہے ۔