رقص کرنا ڈپریشن میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے :تحقیق

رقص کرنا ڈپریشن میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے :تحقیق

سڈنی(نیٹ نیوز)نئی تحقیق کے مطابق رقص ڈپریشن کے علاج میں اینٹی ڈپریسنٹ ادویات جتنا مؤثر ثابت ہو سکتا ہے ۔آسٹریلوی محققین کا کہنا ہے کہ جاگنگ، تیراکی اور ڈانس جیسے ایروبک ورزشیں ڈپریشن اور بے چینی (اینزائٹی) کی علامات پر سب سے نمایاں اثر ڈالتی ہیں۔

حتیٰ کہ ہلکی پھلکی ورزش، جیسے چہل قدمی بھی، علامات میں واضح بہتری لا سکتی ہے ۔برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں کوئنز لینڈ کی جیمز کُک یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے لکھا کہ ورزش کو ‘روایتی علاج کی طرح پورے اعتماد کے ساتھ تجویز کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہاکہ عوامی صحت کی پالیسیوں میں ورزش کو ذہنی صحت کے لیے ایک آسان، مؤثر اور سائنسی بنیادوں پر ثابت شدہ ابتدائی علاج کے طور پر شامل کیا جانا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں