ریلوے سٹیشن پر بچھڑا بچہ 24 سال بعد والد سے ملنے میں کامیاب

 ریلوے سٹیشن پر بچھڑا بچہ 24 سال بعد والد سے ملنے میں کامیاب

بیجنگ(نیٹ نیوز)بچپن میں اپنے خاندان سے بچھڑ جانے والا ایک شخص 2 دہائیوں سے زائد عرصے بعد اپنے خاندان سے ملنے میں کامیاب ہوگیا۔

زینگ 2001 میں چین کے صوبے لیاؤننگ کے ایک ریلوے سٹیشن میں خاندان سے اس وقت بچھڑ گیا، جب اس کے ایک انکل اسے چھوڑ کر آئسکریم لینے گیا تھا۔اس وقت 4 سالہ زینگ ایک حکومتی فلاحی مرکز میں پہنچ گیا جہاں اسے شین ہوابی کا نام دیا گیا ۔ زینگ نے 2025 میں چین کے ایک ادارے بے بی ریٹرننگ ہوم سے رجوع کیا۔ ادارے نے زینگ کے خون کے نمونے لیے اور چین کے قومی ڈی این اے ڈیٹا بیس کو بھیجے اور کچھ دنوں بعد اس کے والدین کی شناخت ہوگئی۔ بیٹے سے ملاقات سے قبل والد نے زینگ کو 10 ہزار یوآن ٹرانسفر کیے ۔زینگ ابھی تک اپنی والدہ سے نہیں ملا کیونکہ وہ الگ صوبے میں مقیم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں