شادی سے بہت عام جان لیوا مرض سے تحفظ کا انکشاف

شادی سے بہت عام جان لیوا مرض سے تحفظ کا انکشاف

نیو یارک(نیٹ نیوز)کینسر ایسا جان لیوا مرض ہے جس سے موجودہ عہد میں ہر عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔مگر اب ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی شدہ افراد میں کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔

امریکا کے میامی ملر سکول آف میڈیسن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد شادی نہیں کرتے، ان میں کینسر کا خطرہ شادی شدہ افراد کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ غیر شادی شدہ افراد میں کینسر کی لگ بھگ تمام اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے ۔تحقیق کے مطابق اس کا مطلب یہ نہیں کہ شادی سے کینسر شکار نہیں کرسکتا ۔محققین کے مطابق اگر آپ شادی شدہ نہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کینسر کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے تمباکو نوشی، اضافی جسمانی وزن یا ناقص غذاؤں کے استعمال کے حوالے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں