شوہر سے جھگڑ کر کر بیوی نے کھڑکی سے نوٹ لٹادئیے

شوہر سے جھگڑ کر کر بیوی نے کھڑکی سے نوٹ لٹادئیے

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شانتو میں ایک خاتون نے مبینہ طور پراپنے شوہر سے شدید جھگڑے کے بعد گھر کی بالکونی سے لاکھوں کی نقدی فضا میں بکھیر دی۔

جیسے ہی نوٹ فضا میں اچھلے سڑک میں موجود لوگوں میں انہیں سمیٹنے کے لیے افراتفری مچ گئی اور وہاں ہنگامہ آرائی جیسا منظر بن گیا۔یہ حیران کن واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، یہ نوٹ ہانگ کانگ کرنسی کے تھے جن کی کل مالیت تقریباً ایک لاکھ 62 ہزار ہانگ کانگ ڈالر بتائی جا رہی ہے ۔انتظامیہ نے بعد میں تصدیق کی کہ پھینکی گئی رقم اصلی تھی۔ پولیس اور امدادی اہلکار موقع پر پہنچے اورعوام سے اپیل کی گئی کہ جن لوگوں نے یہ رقم اٹھائی ہے وہ اسے قریبی پولیس سٹیشن یا پراپرٹی آفس میں جمع کروا دیں ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کو سنبھال لیا گیا ہے اور اس کی جامع تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں