لائف سائنسز ریسرچ کیلئے نیا اے آئی ماڈل متعارف

لائف سائنسز ریسرچ کیلئے نیا اے آئی ماڈل متعارف

لاہور(نیٹ نیوز)اوپن اے آئی نے لائف سائنسز کے شعبے میں مہارت کو وسعت دیتے ہوئے بائیالوجی سے متعلق علم اور سائنٹفک تحقیق کے فروغ کے لیے آرٹیفشل انٹیلی جنس کا نیا ماڈل جی پی ٹی-روزالینڈ متعارف کرادیا۔

 جو بیسویں صدی کی برطانوی سائنس دان روزالینڈ فرینکلن کے نام پر رکھا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ ماڈل بائیو کیمسٹری، ادویات کی دریافت اور بیماریوں کی تشخیص اور بہتر علاج کے شعبوں میں تحقیق کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ،ادویات کی دریافت اور تحقیق کے عمل کو تیز کرنے کیلئے اے آئی سے چلنے والے ٹولز کی طلب بڑھ گئی ہے ۔ یہ ماڈل شواہد کے تجزیے ، مفروضوں کی تشکیل، تجرباتی منصوبہ بندی اور دیگر مرحلہ وار تحقیقاتی کاموں میں معاونت فراہم کر کے تحقیق کاروں کو دریافت کے ابتدائی مراحل میں تیزی لانے میں مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں