برسوں میں میوزیم میں کھڑی گاڑی کو ٹریفک جرمانہ
شکاگو (نیٹ نیوز)شکاگو کے قریب واقع وولو میوزیم کی انتظامیہ کو عجیب مشکل کا سامنا ہے ، جہاں 1980 کی دہائی کی مشہور ٹی وی سیریز نائٹ رائیڈر کی نقل گاڑی کھڑی ہے۔
مگر اسی گاڑی کے لائسنس پلیٹ والی گاڑی پر نیویارک میں قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔میوزیم میں کھڑی گاڑی برسوں سے اپنی جگہ سے ہلی نہیں مگر حال ہی میں اسے 50 ڈالرز جرمانے کا ٹریفک ٹکٹ موصول ہوا۔جرمانے کی وجہ یہ تھی کہ اس نمبر کی گاڑی 22 اپریل کو ایک سڑک پر زیادہ تیزرفتاری سے دوڑ رہی تھی۔ اور بالکل ویسی ہی نظر آتی ہے جیسی میوزیم میں کھڑی ہے ۔اس لائسنس پلیٹ والی گاڑی نے 2024 کے آخر میں بھی ٹریفک قوانین کی 5 بار خلاف ورزیاں کی تھیں۔یہ اب تک واضح نہیں کہ میوزیم میں کھڑی گاڑی کا لائسنس نمبر نیویارک شہر کی کسی گاڑی کو کیسے مل گیا۔