بھارت،دو ہزار روپے دیں، ایک دن کے قیدی بنیں

بھارت،دو ہزار روپے دیں، ایک دن کے قیدی بنیں

تلنگانہ (نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست تلنگانہ میں جیل انتظامیہ نے عوام کے لیے ایک منفرد اور حیران کن پروگرام متعارف کرا دیا ہے ، جس کے تحت عام شہری مقررہ فیس ادا کر کے جیل کی زندگی کا عملی تجربہ حاصل کر سکیں گے۔

چنچل گوڑا سینٹرل جیل نے ‘Feel the Jail’ نامی خصوصی پروگرام شروع کیا ہے ، جہاں ایسے افراد جو کبھی جیل نہیں گئے مگر وہاں کی زندگی جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں، محدود وقت کے لیے قیدیوں جیسا ماحول خود محسوس کر سکیں گے ۔اس پروگرام کے تحت اگر کوئی شخص 24 گھنٹے جیل میں گزارنا چاہے تو اسے 2000 بھارتی روپے ادا کرنا ہوں گے ، جبکہ 12 گھنٹے کے تجربے کے لیے ایک ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے ۔جیل حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد محض تفریح فراہم کرنا نہیں بلکہ نوجوانوں اور عام شہریوں میں قانون کی پاسداری، نظم و ضبط، اور جیل کے نظام سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں