کمپیوٹر کو ’’ذاتی اے آئی‘‘میں تبدیل کرنیوالی چپ متعارف

 کمپیوٹر کو ’’ذاتی اے آئی‘‘میں تبدیل کرنیوالی چپ متعارف

تائیوان (نیٹ نیوز)دنیا کی معروف چپ ساز کمپنی اینویڈیا نے مصنوعی ذہانت کو براہِ راست لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز تک پہنچانے کیلئے نئی ‘‘RTX Spark’’ پی سی چپ متعارف کرا دی ۔

اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جینسن ہوانگ نے تائیوان میں جاری کمپیوٹیکس کانفرنس کے دوران نئی چپ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ مائیکروسافٹ کے ساتھ تین سالہ اشتراک کا نتیجہ ہے ، جس کا مقصد ‘‘اے آئی دور کیلئے پی سی کو دوبارہ ایجاد کرنا’’ ہے ۔جینسن ہوانگ کے مطابق نئی آر ٹی ایکس سپارک چپ اس انداز میں تیار کی گئی ہے کہ اے آئی ایجنٹس کو براہِ راست کمپیوٹر پر چلایا جا سکے ، تاکہ صارفین کو ہر وقت کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر انحصار نہ کرنا پڑے ۔ آر ٹی ایکس سپارک روایتی ایپ بیسڈ کمپیوٹرز کو ‘‘ایجنٹک اے آئی’’ پر مبنی ذاتی کمپیوٹرز میں تبدیل کر دے گی، جو آنے والے برسوں میں ہر گھر کا حصہ بن سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں