معتدل مقدار میں کافی ،گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرے

معتدل مقدار میں کافی ،گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرے

نیو یارک(نیٹ نیوز)ماہرین صحت کے مطابق معتدل مقدار میں کافی کا استعمال گردوں کے افعال کو محفوظ رکھنے اور گردوں میں پتھری بننے کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ، تاہم اس کے فوائد ہر ایک کے لیے یکساں نہیں ہوتے۔

 امریکی تحقیقی ادارے دی میو کلینک کے میڈیکل ایڈیٹر ڈونلڈ ڈی ہینسروڈ جو میڈیکل سائنس میں ایم ڈی اور ایم ایس ہیں انکا کہنا ہے کہ کافی پینے والوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس، پارکنسن،جگر کی بیماری، بعض اقسام کے کینسر ،ڈپریشن، خودکشی کے رجحان، گردوں اور پتے کی پتھری اور مجموعی طور پر موت کے خطرے میں کمی ہوتی ہے ۔ امریکا کی نیشنل کڈنی فاؤنڈیشن کے مطابق کیفین پیشاب کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے ، جو پیشاب کی نالی میں پتھری بنانے والے معدنیات کے جمع ہونے اور کرسٹل بننے کے عمل کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں